پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے، پشاور میں کوچہ رسالدار دھماکے سے لاتعلقی کااعلان کیاہے، طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ امن مذاکرات کے خلاف سازش ہے۔
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان، شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ کوچہ رسالدار پشاور میں دھماکہ قابل مذمت ہے، اور تحریک طالبان کا دھماکی سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا کہ، پشاور دھماکا، امن کیلئے ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔