پشاور (جیوڈیسک) طالبان کی سیاسی کمیٹی نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔
یہ دعوت طالبان کی مذاکراتی اور سیاسی کمیٹی کے درمیان رابطے کے بعد دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ قاری شکیل نے مولانا سمیع الحق کو نو فروری کو شمالی وزیرستان آنے کی دعوت دی ہے۔
مولانا سمیع الحق اس دعوت کے حوالے سے کمیٹی کے باقی ارکان کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے۔