امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان پر اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے دباؤ ڈالتا رہے گا۔ ان کا کہناہے کہ فی الحال امریکا افغان فورسز کے لئے فوجی مدد کم نہیں کرے گا۔
انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر طالبان ہم سے کیے ہفتوں پہلے کے اپنے وعدوں کی تعمیل نہیں کرتے ہیں ۔ افغان صدر پردبائو کم نہیں کرتے تو ہم افغان سیکیورٹی فورسز کے لٓیے اپنی مدد جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ انہوں نے جمعرات کے روز کابل میں حملے کا اعتراف کرنے کے بعد طالبان رہ نماؤں کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔
ٹرمپ نے “ٹویٹر” پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر طالبان امن مذاکرات کے دوران فائر بندی نہیں کرسکتے ہیں تو بامقصد معاہدے کے لیے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے میری لینڈ کے کیمپ ڈیوڈ میں واقع ایک صدارتی احاطے میں اتوار کے روز طالبان کے “اعلی رہ نماؤں” کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے افغان صدر سے ملنے کا بھی پروگرام بنایا تھا ، لیکن جب اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی تو انہوں نے فوری طور پر بات چیت منسوخ کردی۔
جمعرات کے روز کابل کے نواحی علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے تھے۔ اسی علاقے میں امریکی سفارت خانہ ، نیٹو مشن اور دیگر سفارتی مشن قائم ہیں۔