سیالکوٹ (جیوڈیسک) علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ طالبان شواہد پیش کریں تو حکومت عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو فوری رہا کرے گی لیکن طالبان کے پاس بھی ڈاکٹر اجمل، سلمان تاثیر اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے جیسے کئی افراد ہیں،، طالبان بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔
سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں میرا ان سے سوال ہے کہ بارہ تیرہ سال تک لڑ کے کیا حاصل ہوا؟ جو بات کرنا چاہتا ہے اس سے بات کی جائے اور جو لڑنا چاہتا ہے اس سے لڑبھی لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی ایک بہت بڑی تعداد مذاکرات کی حامی ہے۔