طالبان نے سرخ لکیر پار کر لی، نتائج بھگتنا ہوں گے: افغان صدر

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں مذہبی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ طالبان نے سرخ لکیر عبور کر لی، اب امن کا فیصلہ یقینی طور پر میدان جنگ میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بعض عسکری عناصر کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ امن کو قبول کر لیں گے تو افغان قوم بھی انہیں قبول کر لے گی۔ اشرف غنی نے کابل میں حالیہ دو بڑے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وحشت ناک حملے کرنے والے عسکریت پسندوں سے قیام امن کے لئے بات چیت کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اب انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔