خوگیانی (جیوڈیسک) افغانستان میں داعش نے اپنے قدم جمانے کی جو منصوبہ بندی کی تھی وہ طالبان کی مزاحمت اور امریکی ڈرون حملوں کی بات ابھی تک ناکام ہے اس طرح داعش مشرق وسطیٰ جیسی پیش رفت نہیں دہر اسکی۔
شام اور عراق کے بڑے علاقوں کو کنٹرول کرنے والا جہادی گروپ مشرقی افغانستان میں خود کو قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن طالبان اس سر زمین پر سخت مزاحمت کررہے ہیں اس اہم علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش میں داعش جنگجو طالبان شدت پسندوں کیساتھ تو باربار جھڑپیں کر رہے ہیں۔