اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے متفرق درخواست توہین عدالت کیس میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں رحمن ملک نے مقف اختیار کیا ہے کہ طالبان اور دہشت گرد عناصر سے جان کا خطرہ ہے۔ بطور وزیر داخلہ ان عناصر کے خلاف کیے گئے اقدامات دشمنی کی وجہ ہیں۔ وزارت سے ہٹنے کے بعد سرکاری سیکیورٹی میسر نہیں۔ عدالت موجودہ حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔