اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان سے شہبازتاثیر، حیدرگیلانی، پروفیسر اجمل کی رہائی کی بات کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں، طالبان کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے اور انہوں نے صلح کر لی ہے۔
پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے رابطے کے منتظر ہیں، ایک دو روز میں رابطے کا کہا ہے، غیر مشروط بات چیت ہو رہی ہے، کسی نے کوئی شرط نہیں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے پوچھنا چاہئے ان کے قائد اپنی زبان پر کنٹرول کیوں نہیں کرتے۔