طالبان سے اب ان کی زبان میں بات کریں گے، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مسلح افواج دفاع کا مکمل حق رکھتی ہیں۔

ایک بار مذاکرات کرو گے تو دو بار مذاکرات کریں گے۔ ایک بار وار کرو گے تو دو بار کریں گے۔ جمعرات کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ طالبان سے ان کی زبان میں بات کریں گے، جس طرح کا طرز عمل طالبان اختیار کریں گے اسی مناسبت سے رد عمل ہو گا۔

طالبان مذاکرات کا راستہ اپناتے ہیں تو اولین ترجیح مذاکرات ہوں گے۔ امن اور مذاکرات پر یقین رکھنے والوں کیلیے دروازے کھلے ہیں۔