کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت پانچ امراء کی داعش میں شمولیت

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق داعش میں شامل ہونے والوں میں ٹی ٹی پی اور کرزئی ایجنسی کے امیر سعید خان، کرم ایجنسی کے امیر دولت۔

خیبر ایجنسی کے امیر گل زمان، ٹی ٹی پی پشاور کے امیر مفتی حسن اور تحریک طالبان ہنگو کے امیر خالد منصور شامل ہیں۔ بیان کے مطابق شاہد اللہ شاہد اور کالعدم تنظیم کے ان اراکین نے داعش کے امیر کی بیعت بھی کر لی ہے۔