طالبان سے بات چیت جلد از جلد شروع کی جائے، وزیرِاعلی خیبرپختونخوا

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تمام پارٹیوں نے وفاق کو طالبان سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، بات چیت جلد از جلد شروع کی جائے۔ اگر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے وفاقی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا اختیار دیا ہوا ہے۔

طالبان سے مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہمارا طالبان سے مذاکرات کے لیے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔وزیر داخلہ سے رابطہ رہتا ہے اور وہ مذاکرات کے لیے یقین دہانی کراتے رہتے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو ہم بہت جلد نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔