طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون کریں گے : قبائلی عمائدین

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے عمائدین اور ڈرون حملوں سے متاثرین نے کہا ہے کہ روٹھے ہوئے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تو بھرپور تعاون کریں گے۔ ان حیالات کا اظہار شمالی وزیرستان کے عمائدین اور ڈرون متاثرین ملک جلال، ملک احمد جان ، ملک گل اسلام نے پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے بہت سے بے گناہ قبائلی شہید ہوئے ہیں۔ حکومت قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے نواز شریف اور عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈرون حملے رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔