لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش پر وفاقی حکومت نے کوئی مربوط پالیسی نہیں بنائی۔ حکومت میں دوطبقے ہیں ، ایک طبقہ مذاکرات جبکہ دوسرا آپریشن کے حق میں ہے۔ وہ لاہور میں میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے بعد ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی لو ک سبھا سیاست کا شکار ہے وہ جان بوجھ کر خطے میں مسائل کھڑے کررہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ایل اوسی کے حوالے سے کیا گیا معاہدہ قائم رہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا اندیشہ ہے۔ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اسکی تضحیک نہیں چاہتے۔