جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کوایک بار پھر تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی اس سلسلے میں مدد کیلئے تیار ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے حکومت پر اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔
اعتماد کی فضا پیدا کرنے کیلئے ایسے فورم کی ضرورت ہے۔ جس میں مناسب اور سنجیدہ موقف سامنے لایا جاسکے۔ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، جے یوآئی کی حکومت سازی کے حوالیسے ترجیحات، دہشتگردی کیخلاف جنگ، خارجہ پالیسی علاقائی اورعالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔