حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں، پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اورحکومت نے ایک دوسرے کے مطالبات ماننے سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی ہوگی تو اعتماد بڑھے گا،آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی توقع تھی لیکن ابھی تک رابطہ نہیں ہوا۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیز فائرکو امن میں تبدیل کیا جائے۔