طالبان سے مذاکرات چیلنج کرینگے، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل

 Sunni Ittehad Council

Sunni Ittehad Council

اسلام آباد (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ وہ طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات کی آئینی اور قانونی حیثیت کے بارے میں سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔

سینیٹر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ حکومت کو 81 ہزار شہداء کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کا حق نہیں پہنچتا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل، حامد رضا نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔ رہنماؤں نے محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان مسترد کر دیا۔