اگر طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو ملکی بقاء کو خطرہ ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہوگئے تو ملکی بقاء کو خطرہ ہے۔

سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی معیشت بحران کا شکار ہے، اگر معیشت بحال ہو گئی تو امان و امان قائم کرنے میں مدد ملے گی تاہم اگر طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہوگئے تو ملکی بقاء کو خطرہ ہے۔

پرویز مشر ف سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وردی میں بڑھکیں مارنے والا شخص آج مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے اسپتال میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لئے اگر وزیر اعظم نواز شریف باہر نہ نکلتے تو کبھی بحال نہ ہوتی، جس وقت نواز شریف سڑکوں پر تھے اس وقت تمام بڑے بڑے لیڈر چھپ کرکے بیٹھے ہوئے تھے۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کےلئے 50 لاکھ روپے فنڈ کا بھی اعلان کیا۔