کمزور پوزیشن پر طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ریاست کو کمزور پوزیشن کے ساتھ طالبان سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے، اِن خیالات کااظہار انہوں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھاکہ حکومت پہلے طے کر ے کہ کس گروپ سے بات کرنی ہے اور اس پر پارلیمان اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔