طالبان سے مذاکرات کا طریقہ وفاقی وزیرداخلہ وضع کریں گے۔ پرویزرشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کا طریقہ کار چوہدری نثار وضع کریں گے۔ طالبان سے مذاکرات رابطہ گروپ ،جرگہ اور ثالثی کے ذریعے آگے بڑھائے جائیں گے۔ طالبان سے بات چیت کون کرے گا اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا گتھی سلجھنا شروع ہوگئی۔ وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کا طریقہ وفاقی وزیرداخلہ وضع کریں گے اور اس حوالے سے پیشرفت میں فوکل پرسن بھی ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزر شید کا کہنا تھا کل جماعتی کانفرنس کے بعد طالبان نے ہمارے مقف کی تائید کی، مذاکرات قبول کرنا خوش آئند ہے، طالبان کے لییبات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہر ممکن آپشن پر کام کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا ماضی میں ڈرون حملوں سے متعلق امریکا سے تحریری نہیں زبانی بات کی گئی تھی۔ دہشت گردی کے خلاف پالیسی پربیرونی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

حکومت جو پالیسی بنائے گی فوج اس پرعمل کرے گی۔ فوج حکومت کا حصہ ہے۔ اپوزیشن کا فوج کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار دراصل حکومت پر اطمینان کا اظہار ہے۔