اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران وزرا کی بیان بازی پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے حکومت کو دفاعی محاذ پر لا کھڑا کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اب بھی یکسو ہیں کہ مسئلہ کا سیاسی حل ہی کارگر ثابت ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو کارگر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، حکومت یقینی امن کیلئے خون ریزی کا راستہ اپنانا نہیں چاہتی۔