اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا پاکستان کو جنگ میں لپیٹنے کے لیے ایک مہم چل رہی ہے، پرویز خٹک 2 ماہ سے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کے پاس وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملنے کا وقت نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا اے پی سی میں حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا تھا، میں نے نواز شریف سے پوچھا تھا اگر مذاکرات کے دروان ڈرون حملہ ہو گیا تو کیا کریں گے تو انہوں نے کہا تھا اقوام متحدہ جائیں گے۔
وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ اب تک مذاکرات کیوں نہیں ہوئے؟، وزیراعظم بتائیں کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکا سے کیا بات کی؟۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہمیں کہا جا رہا ہے طالبان سے مذاکرات کریں کے پی کے حکومت کے پاس طالبان سے مذاکرات کے لیے کیا ہے؟۔
طالبان نے بار بار کہا ڈرون رکوائیں ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ میں نواز شریف سے کہتا ہوں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔
انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں کیونکہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے صاف انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔