تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے بات کرنے کے لئے انہیں کوئی دفتر دینا ضروری ہے ہماری کوشش مذاکرات کی ہے مذکرات ناکام ہوں گے تو پھر جنگ ہوگی۔ جس کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرت پہلی کوشش ہے طالبان سے مذاکرات ناکام ہوگئے تو جنگ ہوگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو۔ انہوں نے کہا کہ امن چاہتے ہیں تو اس کے لئے کوئی اسٹرکچر بنانا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی طالبان سے مذاکرات کیلئے یکسو ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ان لوگوں سے بات کی جائے جو امن چاہتے ہیں۔ اس سے دوسرے گروپوں کو الگ کرنے میں آسانی ہوگی۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کیا ہم اس وقت بات کرنے کی سوچیں گے جب پاکستانیوں کی قربانیاں چالیس ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ ہو جائیں گی۔