مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کا کہنا ہے اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کی سب نے حمایت کی تھی لیکن ایک حد کے بعد مذاکرات ممکن نہیں اور وہ حد عبور ہوتی نظر آ رہی ہے۔
کنگری ہاؤس کراچی میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل وزیر اعظم کے وطن واپس آنے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے اگر بلا روک ٹوک آپریشن جاری رہا تو کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔