حکومت طالبان مذاکرات ، ملاقات کا وقت اور مقام ابھی طے نہیں ہوا

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات کے لئے ابھی مقام اور وقت طے نہیں ہوا، وزیر داخلہ چودھری سے مسلسل ٹیلی فون پر رابطے میں ہیں۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات کے لئے تین مقامات زیر غور ہیں تاہم ابھی نام نہیں بتا سکتے۔ طالبان نے ملاقات سے قبل بچوں ، خواتین اور بوڑھوں کی رہائی کی تجویز دی ہے مطالبہ نہیں کیا۔