طالبان سے مذاکرات وقت کا تقاضاہے، قوموں نے اپنے معاملات مذاکرات سے ہی حل کئے ہیں: محمد شاہد مغل
Posted on February 9, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) طالبان سے مذاکرات وقت کا تقاضاہے ، قوموں نے اپنے معاملات مذاکرات سے ہی حل کئے ہیں۔ اور ہم بھی مذاکرات سے مزید خونریزی سے بچ جائیں گے تا کہ ملک میں امن و امان کی قیام ممکن ہو سکے۔ ہماری کوشش اور دعا ہے کہ خون خرابے کے بغیر ہی ملک میں امن قائم ہو جائے اور طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔
ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور اقتدار ایک مثال دور حکومت ہے، میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
مسلم لیگ ن ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے جامعہ حکمت عملی تیار کرکے عمل پیرا ہے۔