لاہور (جیوڈیسک) ملی یکجہتی کونسل کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان میں ریاستی اداروں کی قانون شکنی کے بعد حکومت اور طالبان میں فرق ختم ہو گیاہے۔
ایک طرف طالبان کی دہشت گردی ہے تو دوسری جانب ریاستی اداروں کی بربریت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور پنجاب حکومت کے ماتھے پر کلنک کاٹیکہ ہے۔
جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون عارضی طور پر حکومت سے الگ ہو جائیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی حکومت جب بھی آتی ہے یہ سیاسی ، دینی جماعتوں، سرکاری ملازمین اور ڈاکٹروں کے ساتھ منفی رویہ اختیار کرتی ہے۔اگر حکومت اس سانحے سے لاعلم ہے تویہ اس کے لئے باعث شرم ہے۔