اسلام آباد(جیوڈیسک)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ نواز لیگ اور تحریک انصاف بھی طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان تین جماعتوں کو انتخابات سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کا ایجنڈا بھی یہی ہے۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رحمان ملک نے کہا کہ طالبان تین جماعتوں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم شامل ہیں۔
انہیں انتخابات سے باہر رکھنا چاہتے ہیں ۔مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کی بھی یہی خواہش ہے کہ طالبان ہم آہنگی کے ساتھ انتخابی مہم پر اثر انداز ہوں۔