کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش پر حکومت اپنی مذاکراتی کمیٹی سے رائے لے گی، جس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی پیشکش کا جائزہ لیا جارہا ہے ، حکومت کی جانب سے کسی ردعمل سے پہلے مذاکراتی کمیٹی سے رائے لی جائے گی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس عمل میں تھوڑا وقت درکار ہوگا جس کے بعد جواب دیا جائے گا اوراس وقت تک پہلے جیسی صورتحال رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جواب دینے میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گی۔