امریکہ(جیوڈیسک)امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ افغانستان میں کوئی بھی پیشرفت افغان حکام کے بغیر نہیں ہو سکتی، طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات سے متعلق کرزئی کے الزامات غلط ہیں۔
کابل میں امریکی فوجی اڈے کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا افغان حکام کی طرف سے کی گئی کسی بھی پیش رفت کی حمایت کرے گا۔ افغان حکام کو ساتھ ملائے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات سے متعلق کرزئی کے الزامات غلط ہیں۔ امریکا یورپی اور مشرق وسطی کے ممالک میں طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہا۔