طالبان کو غیر مشروط جنگ بندی کرنا ہو گی: وفاقی کابینہ

Federal Cabinet

Federal Cabinet

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں قومی داخلی سیکورٹی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ پالیسی کا باقاعدہ اعلان وزیر داخلہ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کریں گے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہونگے۔ کابینہ نے طالبان کو یہ پیغام بھی دیا کہ انہیں غیر مشروط جنگ بندی کرنا ہو گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے خلوص نیت سے مذاکراتی عمل شروع کیا تھا طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر اسے بے معنی بنا ڈالا۔ حکومت ہر صورت اپنی رٹ قائم کرے گی۔ جے یو آئی ف نے شمالی وزیرستان آپریشن کے خلاف وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بدھ کے روز متوقع ہے۔