واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں کارروائیاں زمینی حقائق دیکھ کر کریں گے۔
انہوں نے کہا افغانستان میں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جائے گا، طالبان جان لیں امریکا کہیں نہیں جا رہا، افغان حکومت کی مدد جاری رہے گی۔
ریکس ٹلرسن نے مزید کہا کہ طالبان لڑائی نہیں جیت سکتے، فوجیوں کی تعداد کا فیصلہ فوجی کمانڈوز کی سفارش پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا نئی پالیسی کے تحت وزیر دفاع کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ طالبان افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔