پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے کوآرڈینٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے۔
مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے انہوں نے جنگ بندی کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے، امید ہے کہ جلد دونوں جانب سے سیز فائر ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں ہونے والی علماء مشائخ کانفرنس میں بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذاکرات کے لئے لازمی ہے کہ دونوں جانب سے فورا جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔