اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حملہ کسی نے باہر سے آکر نہیں کیا۔ قائداعظم کی رہائش گاہ کو نقصان سے قوم کو دکھ ہوا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے صوبائی حکوت کر مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پارلیمینٹ ہاوس کے باہر ذرائع سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نواز شریف نے ڈاکٹرمالک کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے، طالبان جب چاہیں گے ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مفاہمت ان کے ساتھ کی جائے گی جو بندوق کی سیاست ترک کریں گے، بلوچ ناراض رہنماوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ہم نے متفقہ حکومت بنائی، بلوچ قوم کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جایئں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون امن کا قیام چاہتی ہے، ملک کو دو قسم کے چیلینجز کا سامنا ہے۔ ملک کو امن ومان اور توانائی بحران کے مسائل درہیش ہیں، ماضی میں صرف باتیں ہوئی ہیں اب عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔