کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے میں مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں لیکن طالبان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کے طالبان سے مذاکرات کی مثبت توقع نہیں ہے اور طالبان کو بھی اب اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں لیکن عورتوں پر طالبان کی پابندیاں کے حوالے سے انہیں وضاحت پیش کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کو یہی لگتا ہے کہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مثبت پیش رفت ہوگی لیکن امن کے لئے کوشش ہونی چاہیے۔ سید اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک انا پرست شخص ہیں اور وہ قومی اسمبلی میں مسائل کے حل کے لئے بھی نہیں آئے۔ سانحہ اسلام آباد کچہری چوہدری نثار کا بیان افسوسناک اور حیران کن تھا۔