کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے یوم تشکر کی مرکزی تقریب کراچی میں لال قلعہ گراونڈ عزیز آباد میں منعقد کی گئی۔ جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لال قلعہ گراونڈ میں شکرانے کے نفل ادا کئے گئے جس کے بعد سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کا کہنا تھا کہ الطاف حسین گزشتہ کئی برسوں سے بار ہا یہ کہتے رہے کہ طالبانائزیشن ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔
مگر انکا مذاق اڑایا گیا تاہم آج ملک کی تمام سیاسی قیادت نے طالبانائزیشن کے بارے میں الطاف حسین کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے۔