اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بات اب استعفوں سے آگے بڑھ چکی ہے، حکمرانوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرائیں گے۔
طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، اب یہاں سے نیا پاکستان بنا کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتا، اس کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔
اب تک ان کے ایک ہزار کارکن زخمی ہو چکے ہیں، ان واقعات پر حکمرانوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔