ملتان (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور میں پہلی بات جنگ بندی کی کریں گے۔ طالبان کی طرف سے 765 غیر عسکری قید یوں کی فہرست وزیر داخلہ کو دے دی۔
ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مزاکرات میں مخلص ہیں اور اسی لیے 765 غیر عسکری قیدیوں کی فہرست وزیر داخلہ کو فراہم کر دی ہے جن میں سے حکومت نے 13 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع جلد ہو گی جس کیلیے آئندہ دو سے تین روز میں دوبارہ مزاکرات شروع ہو جائیں گے کیونکہ ملک میں امن کیلئے حکومت اور فوج کی طرح طالبان بھی ایک صف پر ہیں۔