قد لمبا ہونے سے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے میں آسانی ہوتی ہے: محمد عرفان

Muhammad Irfan

Muhammad Irfan

لاہور (جیوڈیسک) دراز قد بولر نے کہا کہ اپنے لمبے قد سے حریف بلے بازوں کے وہ پسینے چھڑاتے ہیں ۔ فکسنگ سزا یافتہ محمد عامر سے متعلق محمد عرفان نے کہا کہ انہیں معاف کر دینا چاہیے اور یہ کہ ان کا نوجوان بولر سے کوئی جوڑ نہیں۔

یہ فرق تو قد سے ہی واضح ہے۔ دنیا بھر کے بیٹسمین کو اپنی گھومتی گیندوں پر تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل نے سلیکٹرز کے بدلے تیور پر شکوہ ہی کیا۔

کہتے ہیں کہ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد انہیں بھرپور موقع نہیں ملا۔ دورہ نیوزی کے کیمپ میں بھی بلایا تک نہ گیا۔