نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں سکرنڈ کے علاقے مگسی مشین اسٹاپ سے ملیں جن کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، لاشوں کو تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ ایک نوجوان کی جیب سے ملے موبائل فون نمبر پر رابطے سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کا تعلق مٹیاری سے ہے۔