تامل اور تلگو زبان میں بھی”ہیپی نیو ایئر “کا ٹریلر جاری

 Happy New Year

Happy New Year

ممبئی (جیوڈیسک) اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹر بالی ووڈ جوڑی شار رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔ فلمساز و ہدایتکار فرح خان کیساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم”ہیپی نیو ائیر “کے پہلے ہندی زبان کے ٹریلر کے بعد دیگر مداحوں کیلئے تامل اور تلگو زبان میں بھی ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کیلئے تامل اور تلگو زبان میں ڈبنگ کر نے والے اداکاروں نے حیر ت انگیز طور پر ان کی حقیقی آوازوں سے ملتی جلتی آواز نکال کر شائقین کو حیران کر دیا ہے جنھیں سن کر با لکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو رہا۔ رومینس،ایکشن، کامیڈی، ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گر د گھومتی ہے جسے شاہ رخ اپنی ٹیم کے ساتھ کر نے جا رہے ہیں۔

اس فلم میں بظاہر شاہ رخ اپنی ہیروئن دپیکا اور دیگر ساتھیوں بومن، سو ن ، ابھیشک کے ساتھ ڈانس کے مقابلے میں جیت کیلئے اتررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ تیاری ایک چور ی کی کر رہے ہیں۔ توڑیں گے تالے انڈیا والے کے ڈائیلاگ کے ساتھ اس فلم کا ٹریلر دھوم تو مچاہی رہا ہے لیکن اس کی کہانی ایک نئی کک مارے گی یہ تو دیوالی کے موقع پر 23 اکتوبر کو سینما گھروں میںجاکر ہی پتہ چلے گا۔