ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم شہر کے پرائمری اسکول بلوچ محلہ کے ہیڈ ماسٹر تنخواہ سے محروم، اساتذہ تنظیم پ۔ ٹ۔ الف کا احتجاج تفصیلات کے مطابق پرائمری اسکول بلوچ محلہ کے ہیڈ ماسٹرکنورواجد حسین نیشنل بینک ٹنڈوآدم سے اپنی تنخواہ لیکر نکلے تو ٹنڈوآدم سٹی تھانہ کے قریب 2مسلح افراد نے انہیں روک اصلح لے زور پر 30000روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے واقعے کے خلاف پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر لکھا ڈنو خاصخیلی،غلام رسول بجورو،کی قیادت میں اساتذہ نے احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی نیشنل بینک ٹنڈوآدم سے تنخواہیں نکال کر باہر آنے والے کئی اساتذہ لٹ چکے ہیں مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ٹنڈوآدم سٹی تھانہ سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ہوا ہے مگر پھر بھی لٹیرے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ سے لوٹ مار کرنے والوں کو فلفور گرفتار کیا جائے اور اگر اب بھی ان لٹیروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم تھانہ کے سامنے ہڑتال کرینگے۔