ٹنڈوآدم کی خبریں کامران انصاری سے 11/08/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ضلع سانگھڑ کی عوام کی خدمت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ٹنڈوآدم سٹی کو دوبارہ سندھ کا پیرس بنانے کی بھر پورکوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو نے ٹنڈوآدم کا دورہ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے ٹنڈوآدم میں صفائی کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ صفائی ستھرائی کا نظام درست کرنے کے لیے بلدیہ کے ذمہ داروں کو خاص ہدایات جاری کی گئیں اور کہا کہ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ مضر صحت کو فوراً بند کر کے صاف شفاف اور فلٹرپانی عوام کو فراہم کیا جانے کے احکامات بھی دئیے،لائبریری کو نئے سرے سے تعمیر کروایا جائے تاکہ تاریخی اور قیمتی کتابوں کے اثاثوں کو محفوظ کیا جائے اور لائبریری میں آنے والے قارئین کو پانی اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کی کوشش کرونگا ،انھوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوآدم اور ضلع سانگھڑ کی عوام محبت کرنے والی عوام ہے اور ان ہی کے تعاون سے ضلع بھر میں ترقیاتے کام کروائیں جائینگے اور ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئیکار لا کر انھیں تمام سہولتیں فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے ٹنڈوآدم کی عوام اور نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ آپکی نشاندہی میرے لیے اصلاح ثابت ہوگی میرا تعاون ہمیشہ آپ لوگوں اور ٹنڈوآدم کی عوام کے ساتھ رہیگاـ
……………………………..
……………………………..

ٹنڈوآدم (رپورٹ) ٹنڈوآدم میں کروڑوں روپے کے فنڈ سے تعمیر کئے جانے والے روڈچند ماہ میں کھنڈر بن گئے ،انجینئر اور ٹھیکیدار وں کی کروڑوں روپوں کی کرپشن شہریوں کا احتجاج،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں حکومت کی جانب سے کروڑوں روپوں کے فنٹ انجینئر اور ٹھیکیداروں نے ھڑپ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے حکومت کی جانب سے ٹنڈوآدم شہر اور دیہاتوں میں روڈز کی تعمیرات کے لیے کروڑوں روپے منتخب نمائندوں کو دئیے گئے تاکہ ٹنڈوآدم کی شاہراہوں کو تعمیر کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے لیکن شہر میںتعمیر ہونے والے روڈذ چند ماہ میں ہی اپنی شکل دکھادی اور کروڑوں روپوں تعمیر ہونے والے روڈایک برسات میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے جسکی وجہ سے روڈ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کئی افراد زخمی اورہلاک ہو چکے ہیں ٹنڈوآدم کے شہریوں نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی ٹیم کو شکایات کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپوں کے روڈوں سے اچھے پہلے کے روڈتھے اور انجینئیر اور ٹھیکیدار وں نے کروڑوں روپے روڈوں پر لگانے کے بجائے جیبوں میں بھرلئے ہیں ٹنڈوآدم کے شہریوں ،سماجی تنظیموں نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم میں کروڑوں روپوں سے تعمیر ہونے والے روڈوں کی تحقیقات کی جائے اور انجینئر اور ٹھیکیداروں کے نمائندوں کے خلاف کار وائی کرےـ
……………………………..
……………………………..

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارہ کھل گئے طالب علموںکی حاضری نہ ہونے کے برابر تفصیلات کے مطابق حکومت اور پرائیویٹ اسکولز کے مابین توں توں میں میں کے بعد بالآخر سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز موسم گرما کی 71دن کی طویل تعطیلات کے بعد کھل گئے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی حاضری 5فیصد اور نجی اسکولوں میں 15 فیصددیکھنے میں آئی جبکہ سرکاری گرلز اور بوائز کالج میں طلباء وطالبات کی حاظری صرف 3فیصد رہی اورنجی کالجز میں طالباء کی حاظری 30فیصد رہی جبکہ سرکاری اسکول اور کالجز میں اساتذہ کی حاظری 40فیصد اور پرائیویٹ اسکول اور کالجز میں اساتذہ کی حاظری 90فیصد رہی،نیشنل پریس کلب کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے اسکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ14اگست کے بعد ہی طلباء کی حاضریوں میں بہتری آئے گی اور صحیح معنوں میں پڑھائی بھی تبھی ہوگی جبکہ طلباء کا کہنا تھا کہ طویل چھٹیاں گزار کر اسکول واپس آنا بڑا عجیب محسوس ہورہا ہے اور پوری حاضری نہ ہونے کے سبب اسکول خالی خالی لگ رہا ہے جسکی وجہ سے ہمارا دل بھی نہیں لگ رہاـ