ٹنڈوآدم کی خبریں 18/08/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم کی عوام کی خدمت کرنے والے چیف میونسپل آفیسر دوبارہ ٹنڈوآدم میں تعینات ٹنڈوآدم کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا محمد ابرھیم عمرانی تفصیلات کے مطابق تعلقہ میونسپل آفس ٹنڈوآدم میں عوام کی دعاؤں سے ٹنڈوآدم کی خدمت کرنے والے چیف میونسپل آفیسر محمد ابراھیم عمرانی نے دوبارہ تعلقہ میونسپل ٹنڈوآدم کا چارج سنبھالتے ہی شہریوں کی خدمت کرنا شروع ہوگئے ہیں چیف میونسپل آفیسر محمد ابراھیم عمرانی نے نیشنل پریس کلب کی ٹیم سے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے اور میں ٹنڈوآدم کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لیے اللہ تعالٰی اور حکومت سندھ نے مجھے دوبارہ اس محکمہ کی ذمہ داری ہے اور شہری میرے ساتھ تعاون کریں میں انکو مایوس نہیں کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم(رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے ٹھیلوں کی بھرمار متعلقہ اداروں اور ٹریفک پولیس اہلکاروںکی خاموشی شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے ٹھیلے والوں نے کا قنضہ کر لیا ہے اور ان کے قبضوں کے باعث پوسٹ آفس میں یوٹیلیٹی بلز جمع کروانے کے لیے آنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا شہریوں نے نیشنل پریس کلب کے نمائندون کو بتاتے ہوئے کہا پوسٹ آفس میں اور پی ٹی سی ایل آفس کے سامنے ٹھیلے والے کھڑے ہو جاتے ہیں جو کہ اس گلی سے گزرنے والی عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور اکثر خواتین کا گزر اس گلی سے ہوتا ہے جو کہ جوہر آباد سے شہر کا رخ کرتی ہیں، شہریوں نے مزید بتایا کہ یہاں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار ان ٹھیلے والوں سے روزانہ50روپے بھتہ وصول کرتے ہیں جنکی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے پوسٹ آفس ،پی،ٹی،سی،ایل اور ٹریفک پولیس آفسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹھیلے والوںکو یہاں سے ہٹایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی کے رکن عبدالرشید گوندل کی کار پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی جانب سے شدید مذمت تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کی ٹیم ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین سلمان شیخ صدر راشد چوہان ،جنرل سیکریٹری عمران قائمخانی، جوائنٹ سیکریٹری کامران انصاری،یعقوب مجاہد،فرحان انصاری،سرفراز انصاری اور دیگر ممبران نے متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی کے رکن عبدالرشید گوندل کی کار پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کر کے انکے خلاف سخت اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ملک میں خاص کر کراچی میں امن قائم ہوسکے انھوں نے مزید کہا کہ رینجرز کے اختیارات مزیدبڑھا ئیں جائیں تاکہ دہشت گردوں کت گرد گھیرہ مزید تنگ ہوسکے۔