ٹنڈو آدم میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈو آدم (جیوڈیسک) میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ ریلوے ٹریک کو خدا آباد ریلوے پھاٹک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ڈیڑھ فٹ ٹریک تباہ ہو گیا۔

جس کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ اس سے پہلے بھی دہشت گرد اسی مقام پر ریلوے ٹریک کو دو بار نشانہ بنا چکے ہیں۔