ٹنڈوآدم (کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں رمضان آرڈیننس کا کھلم کھلا مذاق اور اس پر عملدرامد نہ ہونے کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء سرعام فروخت ،روزہ خوروں کا رش اطلاعات کے مطابق علاقوںٹنڈوآدم میں رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہر کے مختلف مقامات ،بس اسٹاپ،ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر مقامات پر چائے اور کھانے کے کنٹین کھلے عام چل رہے ہیں جس سے رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اسکے علاوہ الہیار گوٹھ،خیر محمد گوٹھ،شاہی بازار،ایم اے جناح روڈ پر سموسے کچوریاں اور چارٹ کے ٹھیلے پر کھانے پینے کی اشیاء بھی کھلے عام چل رہی ہیں جہان روزہ خوروں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔
اسکے علاوہ اشیاء صرف کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جاری نرخ ناموں پر بھی عملدرامد نہ ہوسکا جسکے باعچ گراں فروش ہول سیلر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شہر میں آٹے،گھی،چینی کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کیا گیا ہے جن سے پوچھنے والا کوئی نظر نہیں آتا امضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،شہری اور سماجی حلقوں کے جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹنڈوآدم شہر میں رمضا ن آڈیننس کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے کر تمام کنٹین بند کروائے جائیں اور ماہ مقدس رمضان میں اشیائے خورد نوش کے نرخوں میں نمایاں کمی کرائی جائے تاکہ روزے دار بآسانی بابرکت ماہ میں استفادہ کر سکیں۔