ٹنڈوآدم میں آوارہ پاگل کتوں کی بھر مار بلدیہ کا عملہ بے خبر

Rabid Dog

Rabid Dog

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں آوارہ پاگل کتوں کی بھر مار بلدیہ کا عملہ بے خبر درجنوں شہری اور طلباء کو آوارہ پاگل کتوںنے کاٹ کر زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈواادم کے مختلف علاقے جوہر آباد، جمن شاہ،اقبال کالونی،حیدر آباد روڈ،جیلانی اسٹریٹ، ریلوے اسٹیشن، بنگلہ روڈ، شاہفیصل اسٹریٹ اور شہر کے دیگر مقامات پردرجنوں آوارہ پاگل کتوں نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور یہ آوارہ کتے دن بھر دندناتے پھر تے ہیں ان آوارہ اور خونخوار کتوں کی وجہ سے خواتین ،بچے خوف و ہراس کا شکار ہیںاور اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے کترانے لگے ہیں۔

جب کہ بلدیہ کے افسران بالا کو ان آوارہ پاگل کتوں کے بارے میںمعلوم بھی ہے لیکن اسکے باوجود بلدیہ کے عملے نے کسی قسم کی کو ئی کاروائی نہیں کی شہریوں اور سماجی تنظیموں نے نیشنل پریس کلب کی ٹیم کو مختلف علاقوں کا دورہ کروایا اور ااوارہ پاگل کتوں کی نشاندیہ بھی کی،اور بلریہ کے منتخب نمائندوںکے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بوڑھے،بچے اور خواتین ان آوارہ کتوں کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

جبکہ کئی معصوم بچوں،عورتوں اور بوڑھے افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو چکے ہیں اور ہم نے بلدیہ کے افسران کو کئی مرتبہ در خواستیں اور فون کال کے ذریعے ان کو مارنے کیلیے کہا لیکن بلدیہ کے افسر ٹس سے مس نہیں ہوتے ،انھوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلٰی،وزیر بلدیات،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلیہ کے ان افسروں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ شہر سے پاگل کتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔