ٹنڈوالہٰ یار : کچرا کنڈی سے 5 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

ٹنڈوالہٰ یار (جیوڈیسک) ٹنڈوالہ یار میں کچرہ کنڈی سے 5 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق بچانی پمپ کے قریب واقع کچرہ کنڈی سے 5 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں،جنہیں پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

ٹنڈوالہٰ یار میں کچھ عرصہ پہلے بھی6 بچوں کی لاش ملی تھیں۔ واضح رہے کہ ٹنڈوالہٰ یار میں محکمہ صحت کی چشم پوشی کے باعث ضلع میں اتائی ڈاکٹر اور غیر قانونی میٹرنٹی ہوم قائم ہیں، جہاں پر اتائی ڈاکٹر اور دائیاں چند روپوں کی لالچ میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام کررہے ہیں۔