ٹنڈوالہ یار، میر پور خاص میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکن گتھم گتھا
Posted on April 1, 2016 By Mohammad Waseem مقامی خبریں
Tando Yar
ٹنڈو الہ یار (جیوڈیسک) کل ایک تھے، آج دو ہو گئے، قیادت بدلی، پارٹی بدلی اور پھر دل بھی بدل گئے۔
ٹنڈو الہ یار میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کی لڑائی میں تھپڑ، لاتیں اور مکے سب چل گئے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال ساتھیوں کے ہمراہ گزر رہے تھے کہ استقبال کے لئے آئے حامیوں کا متحدہ کے کارکنوں سے سامنا ہو گیا۔
پہلے نعرے بازی ہوئی، پھر نوبت لڑائی تک پہنچ گئی۔ علاقے کے معززین نے بیچ بچاؤ کرایا جس کے بعد پاک سرزمین پارٹی کا قافلہ روانہ ہو گیا۔