ٹانک : مسلح افراد کی فائرنگ لیڈی ڈاکٹر 14 سالہ بچی سمیت قتل

Tank

Tank

ٹانک (جیوڈیسک) نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر اپنی 14 سالہ بچی سمیت قتل کر دیا گیا۔ ٹانک محلہ ڈاکٹر ربنواز میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر آمنہ موقع پر جاں بحق اسکے دو بچے زخمی ہو گئے۔

جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹانک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا 14 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔