ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں وکلا کے قتل کے خلاف وکلاء کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا جبکہ سوگ میں تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی بند رہے۔
ٹانک میں وکلاء پر قاتلانہ حملے کے خلاف وکلاء نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر تے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
گذشتہ روز نامعلوم افراد نے مین بازار میں وکلاء کی کار پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ میں سینئر وکیل عبدالرحمان جاں بحق اور یوسف برکی ایڈووکیٹ زخمی ہو گئے تھے۔